Add Poetry

پل میں بدل کر موسم ، ہر شے کو نئی زندگی دے دیتے ہو

Poet: Humera Sajid By: Humera Sajid, Lahore

پل میں بدل کر موسم ، ہر شے کو نئی زندگی دے دیتے ہو
تم ہی رب العالمین ہو ، ہر بار بدل کر رُت ہمیں بتاتے ہو ؂
کھو کر دنیا کے کھیل تما شوں میں ، تمھیں ہم بھول جاتے ہیں
آتی ہے جب کوئی مشکل ، کرتے ہیں ہم د عا معاف کر کے ہمیں تم
اپنے غفور و رحیم ہونے کا ، احساس ہمیں دلاتے ہو
بڑے گنہگار ہیں ، نہ سمجھ ہیں ، نا شکرے ہیں ہم اﷲ
چھوڑ کر تمھار ا در ، لوگوں کے آگے ، جھک رہے ہیں ہم اﷲ
میں ہی ہر جگہ تمہاری کروں گا مدد، تم مجھ پر یقین کیوں نہیں رکھتے ہو
جاؤ جیسے چاہو بنا لو اپنا خدا ، کہیں سکون نہ ملے گا تمہیں
میرے رستے کو چھوڑ کر ، جہاں بھی جاؤ گے ، کچھ نہ ملے گا تمہیں
میں آسان راستہ بتاتا ہوں ، تم کیوں مشکل راہ اپناتے ہو
ذلت اُٹھاتے ہو ، ٹھوکریں کھاتے ہو ، عزت کہیں نہی پاتے ہو
 

Rate it:
Views: 283
22 Apr, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets