Add Poetry

زندگی

Poet: saman By: maryam masood, lahore

زندگی پر قسمت کا پہرا ہے
قدرت کی پابندی ہے
تالے ہیں زبانوں پر
آنکھوں میں افسوس کے گہرے حلقے ہیں
لمحے پھر میں ٹوٹ جاتی ہے سانس
بےبسی کی کالی چادر ہے
وقت سمیٹ گیا کئی خوشیوں کو
ہاتھ خوابوں کے آخر خالی ہیں
زندگی کٹ گئی ایک سچ کو ڈھونڈتے
بھر گئی جھولی جھوٹ کے جالوں سے
کیا سمجھوں میں تجھ کو اے زندگی تو کیا ھے
وقت کے سوداگر سے ہاری قسمت ھے
یا موت سے شکست کھاتی بےوفا ہے تو
یا جھوٹ سے بنی ایک کشتی ہے
وقت کے سیلابوں سے ڈولتی ڈوب جاتی ہے
کیا سمجھو میں تجھ کو اے زندگی تو کیا ہے

Rate it:
Views: 372
18 Apr, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets