Add Poetry

جب تلک خاک یہ تسلیم نہیں ہو سکتی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

جب تلک خاک یہ تسلیم نہیں ہو سکتی
کسی صورت تری تعظیم نہیں ہو سکتی

تو اگر چاہے بدل سکتا ہے راہیں اپنی
میری سوچوں میں تو ترمیم نہیں ہو سکتی

میں نے سب راز زمانے کے چھپا لے دل میں
کیوں مری ذات یہ تسلیم نہیں ہو سکتی

اے مری جان مری روح کا ارمان نہ چھین
ایسا بھی کیا ہے کہ تفہیم نہیں ہو سکتی

اب میں سرحد کے جیالوں میں ہوں شامل وشمہ
اور اس ملک کی تقسیم نہیں ہو سکتی

Rate it:
Views: 279
24 Mar, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets