Add Poetry

عشق میں نام پیدا کرنے پر

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

عشق میں نام پیدا کرنے پر
ٹھہرے کافر یہ کر گزرنے پر

بحر غم کے کنارے ڈوب گئے
لاش تک نہ ملی اُبھرنے پر

تھی مسیحائی بے نیاز اُن کی
زخم بھرتے بھرا نہ بھرنے پر

ناگہانی میں مار دیجے مجھے
رحم آتا ہے اپنے مرنے پر

سٹرتا رہنے دو گورِ فرصت میں
جان جاتی ہے کام کرنے پر

چشمِ مصروف نیند لائی ہے
دفترِ خواب ِ شوق چرنے پر

وصلِ تعطیل ہے کوئے جاناں
اک زمانہ گیا ہیں دَھرنے پر

جالے پڑنے لگے بدن پہ جنیدؔ
وہ ابھی نرم ہیں سنورنے پر

جان تیری گلی کے پاگل کو
ایک پل نہ لگا سُدھرنے پر

تیرا خرموشِ غم ہوا ہلکان
کاٹنے پر بدن کُترنے پر

سبھی مصروف ہیں مرے پیچھے
بس لگائی بجھائی کرنے پر

اے شبِ ہجر ہڈ حرام ہے تُو
اِک صدی ہو گئی بسرنے پر

لگ گئی عمر دِل پہ چڑھتے جنیدؔ
نا ہوئی خرچ آن اُترنے پر

Rate it:
Views: 499
20 Dec, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets