Add Poetry

محبت جب ہو جائے

Poet: maria.ghouri By: maria ghouri, haroonabad

مری پلکوں سے نیند مت
چراؤ
مجھے محبت کے خواب
مت دکھاؤ
مری آنکھوں پہ رکھ
کر دست الفت
مری اس جہان سے
ملاقات مت کراؤ
دیکھو نا!
ابھی لاابالی عمر میں
ہوں
مجھے عشق کے جہاں
مت لے جاؤ
واقف تم بھی ہو
خوب
محبت جب ھو جائے
پھر کچھ بھی اپنا نہی
رہتا
بدن میں سمائی روح
تک اپنی نہی رہتی
دل کی تو تم
بات ہی چھوڑ دو
الفاط تک اپنے نہی رہتے
کچھ بھی اپنا نہی رہتا
اور تم یہ بھی جانتے
ہو
اس راستے منزلیں کہاں
ملتی ہیں
لوگ بھٹکتے رہتے ہیں
صحراؤں میں
الفت کی تا عمر سوغاتیں
کہاں ملتی ہیں
محبت اک ایسا چاند ہے
جس کی چاندنی
چار دن کی ہے
اس چاند پر جب گرہن
لگ جائے
پھر روشن راتیں کہاں
ملتی ہیں

Rate it:
Views: 1100
17 Nov, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets