Add Poetry

یاد اہلبیت

Poet: Muhammad Siddique Prihar By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

نہیں روکے گا اسے کوئی جنت میں جانے سے
محبت ہے جس کو نبی پاک کے گھرانے سے

دکھاکر خطوط کوفیوں کے دلاکریاد وعدے
فرمایا آیاہوں یہاں تمہارے ہی بلانے سے

خوفزدہ تھے یزیدی اتنے نہ جانے دیا قطرہ پانی
پتہ تھا انہیں نہیں بچیں گے ہم پانی پلانے سے

درپہ آیا سوالی نہیں گیا واپس کبھی خالی
سرخروحرہوگیا امام کے معاف فرمانے سے

دعوے غم حسین کے درست ہیں اپنی جگہ لیکن
اظہارغم ہوتا ہے آنکھوں سے آنسوبہانے سے

اللہ ہی جانتاہے کتنی ہیں اس کی اورمنزلیں
ابتدائے عشق ہوتی ہے سرکوکٹانے سے

گرہوتایزیدسچاخودہی آتا میدان میں
گھبراتاہے باطل ابھی تک حسین کے سامنے آنے سے

طنزکرنے والے کوملی ہے کیسی سزا دیکھو
جل گیا آگ میں اپنے گھوڑے کے گرانے سے

وابستہ ہمیشہ رہنا دامن قرآن سے نہ چھوڑنا کبھی
فرماگئے ہیں حسین نیزے پرقرآن سنانے سے

کیاکیانہ ستم کیے یزیدیوں نے اہلبیت پر
جہنمی بن گئے یزیدی تیرنیزے تلوارچلانے سے

الاالمودتیٰ فی القُربیٰ قرآن میں ہے آیا
عمل کرتے ہیں صدیق ؔ ہم یاد اہلبیت منانے سے

Rate it:
Views: 354
01 Nov, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets