Add Poetry

کھلنے لگے ہیں۔۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

کھلنے لگے ہیں پھول رخصت ہوا شباب
اس عہد میں ہونا تھا کیا یہ معجزہ جناب

بہکی ہوئی ہوا ہے مہکی ہوئی فضا ہے
اب کے خزاںً کے سارے منظر ہوئے نایاب

نظریں اٹھا کے جس کو دیکھا نہیں کسی نے
کہنے لگا اسے کوئی خورشید و ماہتاب

نیلے گگن پہ تتلیوں کے غول کی طرح
مہکی ہوا کے دوش پہ اڑتے ہوئے سحاب

کرنے لگے سرگوشی میری سماعتوں میں
کھِلنے لگے ہیں عظمٰی بے موسمی گلاب

کھلنے لگے ہیں پھول رخصت ہوا شباب
اس عہد میں ہونا تھا کیا یہ معجزہ جناب

Rate it:
Views: 304
15 Oct, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets