Add Poetry

سامنے آ کر مجھے اور بے قرار نہ کر

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود , نوٹنگھم یو کے

سامنے آ کر مجھے اور بے قرار نہ کر
ماضی کی یادوں کو اور تازہ نہ کر

کیوں خوش ہو مجھے جلتا دیکھ کر
میرے اِن زخموں کو اور تازہ نہ کر

رنج والم وابستہ ہیں ساتھ میرے
منہ پہ پھیکی مسکراہٹ لایا نہ کر

نشہ ہو جاتا ہے دیکھتے ہی تجھے
اور ہمیں مذید جام تو پلایا نہ کر

اب تو تمنا نہیں رہی دل میں میرے
اتنی پیاری یادیں دل میں بسایا نہ کر

مرنے کے بعد تیری رُوح کو چین نہ ہو گا
مسعود بار بار کَہنا ہے مجھ کو ستایا نہ کر

Rate it:
Views: 385
01 Sep, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets