Add Poetry

ایسا کرو کہ ہم سے محبت بھی تم کرو

Poet: UA By: UA, Lahore

ایسا کرو کہ ہم سے محبت بھی تم کرو
ایسا کرو کہ ہم سے عداوت بھی تم کرو

ایسا کرو کہ ہم سے روٹھ روٹھ جاؤ تم
اور ہم کو منانے کی زحمت بھی تم کرو

ایسا کرو کہ ہم سے بچھڑ جاؤ اور پھر
یادوں کو بھلانے کی جسارت بھی تم کرو

گھر سے نکل کے دربدر میرے لئے کبھی
ملنے کی جستجو میں ریاضت بھی تم کرو

صورت کوئی جو ہم سے نہ ملنے کی پاؤ گر
راتوں کو خوب جاگو عبادت بھی تم کرو

دنیا کے سب رواج چھوڑ دو کبھی تم بھی
میرے لئے سبھی سے بغاوت بھی تم کرو

تم بھی اٹھا کے دیکھو یہ لطف و کرم کبھی
دیوانگی میں کوئی حماقت بھی تم کرو

ہم نے نبھائی جس طرح تم سے وفا داری
ہم سے وفا داری کی روایت بھی تم کرو

ہم نے تمہیں جس طور سراہا تمام عمر
ایسی کبھی ہماری چاہت بھی تم کرو

ایسا کرو کہ ہم سے محبت بھی تم کرو
ایسا کرو کہ ہم سے عداوت بھی تم کرو

Rate it:
Views: 487
21 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets