Add Poetry

اک کاوش

Poet: samina fayyaz By: samina fayyaz, karachi

وہ جو سوچتی تھی کچھ کر دکھاؤں گی
زمانے کی سوچ کو بدل کر دکھاؤں گی
میں تو پڑھ نہیں سکھی نہ سہی
میں اپنی بیٹی کو خوب پڑھاؤں گی

وہ جو خواب میرے دل میں بسے تھے کبھی
انکی تعبیر اپنی بیٹی کی صورت پاؤں گی
میں ہر رسم ہر رواج سے لڑ جاؤں گی
روایات کی ہر حد ہر دیوار کو پار کر جاؤں گی

سوچا نہ تھادنیا ودل کے بیچ یوں پس جاؤں گی
ہو کہ مجبور دنیا سے دلہن اسے بناوں گی
میں اپنے ماضی کی اک یاد پھر دھراؤں گی
اپنی بیٹی کو نہ سہی اسکی بیٹی کو پڑھاؤں گی

اک امید کا دیا اپنے دل میں پھر جلاؤں گی
سمجھے نہ دنیا کہ میں ہار مان جاؤں گی

Rate it:
Views: 402
17 Jul, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets