میرے آقا میرے پیارے مصطفیٰ
ذکر تیرا رنج و غم کی ہے دوا
تیری آمد سے ہوا روشن جہاں
تیرے صدقہ میں ملی سب کو اماں
تیری رحمت کل جہانوں کی بقا
اطاعت تیری اطاعت ہے الله کی
یاد تیری یاد ہے الله کی
تیری رضا الله کی ہے رضا
شان وشوکت سبکو ہے تجھ سےملی
چاند سورج میں تیری ہی روشنی
کون و مکاں تجھ سے ہی ہیں پر ضیاء
قادری انتظار تیراہے غلام
ورد ہے اسکا درودوسلام
نظر کرم ہو شافع روز جزا