Add Poetry

نہ یوں گھر میں گھُس کے رہا کرو، کوئی شام اِدھربھی عطا کرو

Poet: محمد خلیل الرحمٰن By: محمد خلیل الرحمٰن, Karachi

نہ یوں گھر میں گھُس کے رہا کرو، کوئی شام اِدھربھی عطا کرو
میں غزل کی ہی تو کتاب ہوں مجھے آکے روز پڑھا کرو

جو یہ فاصلے سے ملو گے تم تو یہ دوستی پہ ہی حرف ہے
میں نئے مزاج کا ہوں ذرا ، مجھے یوں نہ دور رکھا کرو

یہ جو اشتہار تھا لان کا، اسے تم نے پھاڑ دیا ہے کیوں
مرے کام کا تو نہیں تھا وہ؟ مجھے دیکھنے تو دیا کرو

کسی حسنِ پردہ نشیں کو میں جو یہ دیکھتا ہوں ذرا ذرا
یہ ہے بھولپن مری آنکھ کا، کہیں تُم خفا نہ ہوا کرو

یہ خزاں کی ذرد سی شال میں چلی آرہی ہے کوئی کُڑی
نہیں اُس کو میں نہیں دیکھتا، مجھے ایسے تُم نہ تکا کرو

Rate it:
Views: 353
12 Mar, 2014
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets