Add Poetry

آپکے ہاتھ میں"پروین" کی "خوشبو" تھی کل

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

دل بیتاب کو دیجے جواب ۔ کچھ کہئے
ٹھہر نہ جائے یہ خانہ خراب ۔ کچھ کہئے

کونسی مے بھلا دیدار سے بڑھ کر ساقی
ایک جانب کو کیجئے شراب ۔ کچھ کہئے

زندگی کب سے تکلم کا مزہ ڈھونڈتی ہے
ہونٹ تو کھولئے عزت مآب کچھ کہئے

آپکے ساتھ میں سارے شمار بھول گیا
میرے دامن میں تھے کتنے ثواب کچھ کہئے

آج تعبیر لئے سحر کی کرنیں لپکیں
رات بھر کون رہا محو خواب کچھ کہئے

بعد مدت کے یہ اظہار کا لمحہ آیا
ہاتھ میں تھام کے تازہ گلاب کچھ کہئے

کیا کبھی عہد حقیقت بھی ہم پہ گزرے گا
اے مرے شوق اے میرے سراب کچھ کہئے

آپکے ہاتھ میں"پروین" کی "خوشبو" تھی کل
ہو گئے پڑھ کے سراپا کتاب ۔ کچھ کہئے

میری گزری ہوئی گھڑیوں کو پرکھ کر جو ملا
زندگی کا وہی لب لباب کچھ کہئے

Rate it:
Views: 526
12 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets