Add Poetry

چاہو جو روزَ حشر شفاعت رسول کی

Poet: Tasdiq Ahmed Khan By: Tasdiq Ahmed Khan, Ajmer

چاہو جو روزَ حشر شفاعت رسول کی
دل میں بسا لو اپنے محبت رسول کی

وہ جنتی ہے ہم نے پڑھا ہے حدیث میں
دیکھی ہے جس نے آنکھوں سے صورت رسول کی

حقدار میں بھی بن سکوں فردوس کا خدا
خوابوں میں ہی کرا دے زیارت رسول کی

سدرا سے عرش عرش سے لیکر زمین تک
جانے کہاں کہاں ہے نبوت رسول کی

دی ہیں دعائیں مرحبا کھا کھا کے گالیاں
دشمن پہ بھی ہوءی ہے عنایت رسول کی

انگلی کے اک اشارے سے شق چاند ہو گیا
بے مثل ہے جہاں میں کرامت رسول کی

قرآن اور حدیث کو رہبر بنائیے
گر چاہتے ہیں آپ قیادت رسول کی

عالم میں مسلمان پریشاں ہیں اس لئے
دل سے بھلائے بیٹھے ہیں سنت رسول کی

سایہ نہیں ہے پھر بھی زمانہ کہے بشر
تصدیق رب ہی جانے حقیقت رسول کی

Rate it:
Views: 323
07 Jun, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets