Add Poetry

میں کائنات کے بھیدوں کو جان پانے کو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

حقیقتوں کی حقیقت کو آزمانے کو
میں کائنات کے بھیدوں کو جان پانے کو

طلسم ہوشربا ہی ہے کائنات و حیات
معاملہ تو کبھی بھی سمجھ میں آنے کو

ہر ایک راز میں پوشیدہ راز ہیں کتنے
کسی نے رازوں سے پردہ کبھی اٹھانے کو

مگر مجھے ہے ودیعت ہی ایسی کچھ فطرت
کہ عام سطح پہ خود کو کبھی یہ لانے کو

مصوری بھی ہے کیا اس بڑے مصور کی
ہے چیز کون سی جس میں نظر وہ آنے کو

ہاں ان خیالوں میں اک تیرا بھی خیال رہا
تجھے اے دوست کبھی دل سے نہ بھلانے کو

کبھی بھی پا نہ سکو گے خدا کو تم وشمہ
نبیؑﷺ کے نام پہ جاں کو اگر لٹانے کو

Rate it:
Views: 468
03 Jun, 2018
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets