Add Poetry

کون اب دیکھے فلک تیرا قمر آج کی رات

Poet: Tasdiq Ahmed Khan By: Tasdiq Ahmed Khan , Ajmer

کون اب دیکھے فلک تیرا قمر آج کی رات
انکے رخ سے ہی نہیں ہٹتی نظر آج کی رات

آپ رہ رہ کے میری سمت نہ دیکھو ورنہ
سب کو ہو جاءیگی الفت کی خبر آج کی رات

بد گماں انکو کہیں کر نہ دیں احباب میرے
لگ رہا ہے مجھے اس بات کا ڈر آج کی رات

انکی رسوائی کا ہوتا نہ اگر خوف مجھے
میں حدَ عشق سے بھی جاتا گزر آج کی رات

خون ہو جاءیگی برسوں کے یقینَ دل کا
کرکے وعدہ نہ تو للہ مکر آج کی رات

سجدہ مقبول ہو یا ہو نہ غرض کیا اس سے
رکھ دیا یار کی دہلیز پہ سر آج کی رات

بعد مدت ملی تصدیق ہمیں تنہائی
ما سوا پیار کوئی بات نہ کر آج کی رات

Rate it:
Views: 260
29 May, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets