Add Poetry

اِس طرح بھی کبھی محبّت ہو

Poet: اسامہ زاہروی By: Usama Zaharvi, Daska

اِس طرح بھی کبھی محبّت ہو
اَن کہی، اَن سُنی محبّت ہو

جال نفرت کا ختم ہو جائے
رب کرے، ہر گلی محبّت ہو

تُمھیں چُنتا ہوں روز اپنے لیے
تُم مِری روز کی محبّت ہو

عشق ہو جائے تُجھ کو؟ ناممکن
اُور مُجھے دوسری محبّت ہو

جس کی پہلی دُعا ہو میرے لیے
وہ مِری آخری محبّت ہو

Rate it:
Views: 686
02 Apr, 2018
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets