Add Poetry

یک سرخی ہے میرے گالوں میں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

خوبصورت ترے خیالوں میں
ایک سرخی ہے میرے گالوں میں

غم کے دریا میں آگ لگ جائے
کچھ تو ایسا ہے میرے اشکوں میں

میں بھی تیری یہ غم بھی تیرے ہیں
اب تو لے لے مجھے پناہوں میں

میں بھی پڑھتی ہوں تم بھی پڑھ لو نا
پیار اپنا یہ آنکھوں آنکھوں میں

گر نہ جاؤں کہیں بکھر کر میں
مجھ کو بھر لو نہ اپنی بانہوں میں

کالی نگری میں آنکھ کھولی ہے
کیسے آؤں ترے اجالوں میں

میری آنکھوں کا نور ہے وشمہ
جس کو دیکھا میں نے خوابوں میں

Rate it:
Views: 275
20 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets