Add Poetry

آپ ہی دردِ دل کی دوادیجئے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

کور چشموں کو بینا بنا دیجئے
اپنی منزل کا رستہ دکھا دیجئے

بھول کر بھی نہ بھولیں کبھی آپ کو
اپنی یادوں کا خوگر بنادیجئے

آپ ہی نے عنایت کیا دردِ دل
آپ ہی دردِ دل کی دوادیجئے

لذتِ حسنِ فانی پہ نادم ہوں ہم
لذتِ قرب ایسی چکھادیجئے

کس طرح آپ کو ڈھونڈ پائیں گے ہم
کچھ تو اپنا پتہ بھی بتادیجئے

در وہ کھولیں گے اپنا ضرور ایک دن
آپ فیصلؔ صدا پہ صدادیجئے

Rate it:
Views: 325
17 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets