Add Poetry

تیری عظمتیں تیری رفعتیں کیسے کروں بیاں

Poet: Wasif Uz Zaman Katib By: Wasif Uz Zaman, bhimber AJ&K

تیری عظمتیں تیری رفعتیں کیسے کروں بیاں
ہے تیرا مقام کیا بس میرا رب جانتا ہے

کوئی تو وجہ ہوگی جو سب نبیوں سے ہے جدا
امام تھا تو اور مقتدی تھے سارے انبیا

مالک دو جہاں تجھ سے تو نہیں مانگا کبھی میں نے
جب تک نہ لوں نام تیرا خدا بھی نہیں سنتا دعا

روز محشر قبول ہوگی بس شفاعت تیری
لکھ رہا ہوں نعت سرور مجھ کو لینا تو بچا

نکلے جان مدینے میں قدموں میں ہو سر تیرے
ہے یہ کاتب کی التجا لاج رکھ لے اے خدا

Rate it:
Views: 229
16 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets