Add Poetry

ایک دن

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

وابستہ ہوجاؤ دامن سے نبی کے
نہ احسان اٹھاؤ تم اورکسی کے

مانگتے ہیں سرورکونین بخشش کی دعائیں
خیرخواہ ہیں میرے آقاامت اپنی کے

صدیق وفاروق کے دامادہیں حبیب کبریاء
تعلق دیکھیے سسرہیں عثمان وعلی کے

دیتے ہیں خیرات بھربھرکے دامن
دروازے کھلے ہیں ہروقت سخی کے

گزرجائے جویادرسول پاک میں
کیاکہنے اس ساعت اس گھڑی کے

بلائیں گے ایک دن ہمیں سرکارمدینہ
دیکھیں گے منظرمدینے کی گلی کے

جہنم میں جائیں یہ ہونہیں سکتا
ماننے والے ہیں جوغوث جلی کے

میرے محبوب کی آمدسے چارسو
اجالے ہیں نورمصطفی کی روشنی کے

کراتے ہیں دیدارانہیں رسول کریم جو
منتظر ہیں سرکارکی جلوہ گری کے

ملتا ہے سکون اللہ والوں کے پاس
خیربانٹتے ہیں آستانے ہر ولی کے

بھیجتے رہیں دورودوسلام نبی پر صدیقؔ
متمنی ہیں جوجنت میں انٹری کے

Rate it:
Views: 314
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets