Add Poetry

بِن ترے جینا عبث ہے زندگی ناکام ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

نہ غرض مجھ کو کسی سے نہ کسی سے کام ہے
روز و شب وردِ زباں لب پر تمھارا نام ہے

تیری قدرت کے مظاہر آب و گِل میں ہیں عیاں
تیرا جلوہ دیدۂ بینا کو ہر ہر گام ہے

جز تمھارے کچھ نہیں ہے باعثِ تسکینِ دل
قلبِ مضطر کو تمھاری یاد سے آرام ہے

گر معیّت ہو تری تو کامرانی ہے نصیب
بِن ترے جینا عبث ہے زندگی ناکام ہے

دیکھ لی صبحِ بہاراں اب ہے شامِ زندگی
دو قدم پہ اب ہماری زیست کا انجام ہے

Rate it:
Views: 293
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets