Add Poetry

اے میری وفا سن تو، ترے نام کی صورت

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اک بار محبت کا کوئی پھول کھلا دو
اک بار محبت کی یہاں شام کی صورت

لوٹ آئے وہ لے کر مری روٹھی ہوئی نیندیں
لوٹ آئے وہ میخانے میں اک جام کی صورت

کھلتا نہیں آنکھوں میں کسی شب کا دریچہ
ملتا نہیں آرام بھی آرام کی صورت

تنہائی کو سینے سے لگا رکھا ہے کب سے
اس بزم محبت میں یہ کس دام کی صورت

اے وشمہ مجھے اپنی نگاہوں سے پلا دو
حاضر ہے مری جان بھی اک جام کی صورت

Rate it:
Views: 300
21 Oct, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets