ملبہ ہٹا کے آنکھ کی کرچی اٹھائی تھی دیوارِ خواب نیند نے تڑچھی اٹھائی تھی ردِ دعا کا نصف اثاثہ تمہارے نام تم نے بھی میرے ساتھ ہتھیلی اٹھائی تھی ہاتھوں کو دل نے خون کی ترسیل روک دی میں نے تمہاری یاد پر انگلی اٹھائی تھی