Add Poetry

برسات

Poet: ضوفشاں وحید By: Zoofashan Waheed, Lahore

سہانا ہے بڑا یہ موسم برسات کا
لبھاتا ہے دل کو بڑا یہ موسم برسات کا

یہ ٹھنڈی ہوا اور خنکی سی فضا میں
دیتا ہے ٹھنڈک آنکھوں کو یہ موسم برسات کا

یہ پر مسرت سا سماں شہر کا
کر دیتا ہے تندرست بیمار کو یہ موسم برسات کا

بارش برس کر دھو دیتی ہے ہر چیز کو
نکھار دیتا ہے ہر چیز کو یہ موسم برسات کا

پودوں کا لہلہا نا اور جھومنا خوشی سے
دیتا ہے خوشی ہر کسی کو یہ موسم برسات کا

شوخی میں چہچہانا طائروں کا
کر دیتا ہے تازہ دم سب کو یہ موسم برسات کا

ضوفی ~ صبا کا گل کی خوشبو کو جدا کرنا
دیتا ہے سرور طبیعت کو یہ موسم برسات کا

Rate it:
Views: 1826
22 Sep, 2017
Related Tags on Rain/Barish Poetry
Load More Tags
More Rain/Barish Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets