Add Poetry

"سچ"

Poet: پلوشہ نیلم By: پلوشہ نیلم, کراچی

پوچھا جو کسی نے سچ سے کہ کہاں ھو آج کل
يہ سن کر اس کی پیشانى پر پڑ گئے بل
بولی چڑ کر کیوں پوچھا مجھ سے تم نے يہ سوال
بہت جلدی آگیا تم کو میرا خیال
تم ہی لوگوں نے مجھے بیچا ھے کوڑیوں کے مول
غلط کیا میرا سودا اور ناپ تول
جھوٹ کو لے کر آۓ تم مجھے چھوڑ کر
دیكھا تک نہیں تم نے پیچھے منہ موڑ کر
جھوٹ کے آتے ہی تمھاری چاندى ھو گئی
جانا نہ تم نے کہ رخصت تمھاری سلامتی ھو گئی
عزت بڑھ گئی,اور دولت کی ريل پیل ھوگئی
زندگی تمھارے لیئے محض ایک کھیل ھو گئی
یہ جھوٹ بہت کمزور ھوتا ھے بھائی
جیسے سونے میں شامل کھوٹ ھوتا ھے بھائی
میں ایک سچ سب پر بھاری ھوں
تيزي میں بلکل آری ھوں
کاٹ کر رکھ دتيی ھوں میں جھوٹ کا گل
دنیا میں نہ سہی آخرت میں ملے گا اچھا صلہ
سچ جب اٹھ جاتا ھے تو جھوٹ ہى کو آنا ھے
پھر اسکی وجہ سے بھروسہ اٹھ جانا ھے
دیکھوجھوٹ بول کر تم ڈرے ڈرے لگتے ھو
زندہ ھو کر بھی مرے مرے لگتے ھو
جان لو کہ جھوٹ دنیا میں بھی نہیں پنپتی ھے
جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ھمیشہ برستی ھے

Rate it:
Views: 398
21 Sep, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets