Add Poetry

ہماری چاہت جب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہماری چاہت جب حد سے بڑھی تو رسوائی ہو گئی
پھر محلے کے لوگوں کے ہاتھوں پٹائی ہو گئی

جس محترمہ کے ڈر سے نقل مکانی کی میں نے
چند دنوں بعد وہی صاحبہ پھر میری ہمسائی ہوگئی

میرے اسرار پہ اس نے ملنے کا وعدہ کر لیا
آخر حسن کی عدالت میں میری بھی سنوائی ہوگئی

کئی لوگ غیر شرعی ذرائع سے کماتے ہیں دولت
چندہ دے کر سمجھتے ہیں حلال یہ کمائی ہوگئی

آج کہ مغربی کلچر کے نقش قدم پہ چل کر
ہماری اس نئی نسل کی تو تباہی ہو گئی

بازار میں کئی بیبیاں نظر آئیں جو کم لباس میں
تو خیال آیا اصغر کہ کپڑے کی کتنی مہنگائی ہوگئی

Rate it:
Views: 274
20 Sep, 2017
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets