Add Poetry

حقیقت کا یوں تو اظہار سا ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

حقیقت کا یوں تو اظہار سا ہے
ہر اک رستہ یہاں دشوار سا ہے

وہ ایسا کون ہے جس سے بچھڑ کر
خود اپنے گھر کی ہی دیوار سا ہے

میں اس سے بے تعلق بھی رہی ہوں
جو میری روح میں بیدار سا ہے

وہ خود ہارا ہوا ہے زندگی سے
یہ لہجہ جس کا جو تلوار سا ہے

محبت کی اور اس سے کیا ہو تمنا
جو پھولوں میں رہ کر بھی خار سا ہے

گلوں سے ہی ہر اک کی راہوں میں آؤ
یہ حلقہ یاراں تو خوں خوار سا ہے

خبر تجھ کو ہے میرا نخلِ تمنا
لکھوں وشمہ نہیں گلزار سا ہے

Rate it:
Views: 257
09 Jul, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets