Add Poetry

جس کے لئے ہنستے ہوئے دل دوستو ہارا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

جس کے لئے ہنستے ہوئے دل دوستو ہارا
اس نے ہی سرِ دشت ہمیں دوستو مارا

یہ میری غزل گوئی نئی بات نہیں ہے
تنہائی کی راتوں میں رہا یہ ہی سہارا

دل خوف سے دھڑکا ہے اسی راہ پہ کیونکہ
پتھر نے کسی راہ کہ پھر مجھ کو پکارا

میں چپ رہی سن کر یہ صدا عشق وہاں پر
ہاں دل میں کہیں ٹوٹ کے بکھرا مرے تارا

روتے ہیں کئی لفظ تری غز لوں کے وشمہ
اس درد کو قرطاس پہ کیوں تونے اتارا

Rate it:
Views: 288
04 Jul, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets