Add Poetry

کل کائنات کا ہے جو نظام پیارا پیارا

Poet: فائزؔ By: Ajmal Faaiz, Kabirwala

کل کائنات کا ہے جو نظام پیارا پیارا
کیا خوب منتظم ہے اکرام پیارا پیارا

ان بادلوں کا چلنا پھر پانی بن برسنا
رب کے وجود کا ہے اعلام پیارا پیارا

مسلم ہمیں بنایا اور نعمتیں بھی دی ہیں
ان نعمتوں سے اعلیٰ ہے کلام پیارا پیارا

امت بنایا ہم کو اس آخری نبی کی
جو ہے نبی سبھی کا اور امام پیارا پیارا

جو دیں ہمیں دیا ہے، ہے اسی میں کامیابی
وہ دیں ہے سب سے افضل اسلام پیارا پیارا

مٹ جائے گا سبھی کچھ جو ہے جہاں میں فائزؔ
رہ جائے گا خدا کا اک نام پیارا پیارا

Rate it:
Views: 262
05 Jun, 2017
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets