Add Poetry

کیا ہؤا جو میں ہوں درون ِ قفس

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

‎کیا ہؤا جو میں ہوں ۰۰۰۰۰ درون ِ قفس
‎اس کا ایک اِک تار ہے میرا ہم نفس

‎تنہائی میں بھی تیرے قرب کا احساس
‎میری انگلیوں پہ چھوڑ گیا ہے اپنا لمس

‎آتش ِ ہجر میں جل جل کے جی اٹھتا ہے
‎تیری طلب میں دل ہو گیا مانند ِ قُقنس

‎میری حالت ِ دل ہی کی ایک جھلک ہے
‎وہ داغ ِ قمر ہو یا ہو کوئی شرارۂ شمس

‎تو بچھڑ گیا ہے تو خار بن کے چُبھتا ہے
‎ہوتے ہی گلاب بھی میرے لبوں سے مس

‎دل کو لگا رہتا ہے ہر دم کوچ کا دھڑکا
‎دھڑکنوں میں گونج رہی ہے صدائے جرس

‎یاد کسی اپنے کی دل رعنا کا تڑپائے جب بھی
‎دید کے پیاسے نیناں جاتے ہیں برس برس

Rate it:
Views: 528
04 May, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets