Add Poetry

میری ماں

Poet: کاشف علی ہاشمی By: Kashif Ali Hashmi, Karachi

سینے سے پہلی بار لگایا خوشی کے ساتھ
وہ ماں تھی جس نے درد اٹھایا خوشی کے ساتھ

شب بھر وہ جاگتی رہی تنگی مجھے نہ ہو
اس نے تو مشکلوں کو نبھایا خوشی کے ساتھ

مجھ کو بنا سنوار کے رکھتی تمام دن
اپنا بھی آپ اس نے بھلایا خوشی کے ساتھ

بیمار ہوں جو میں تو وہ پرسانِ حال تھی
ہر غم کو اپنے دل سے لگایا خوشی کے ساتھ

گرتا اگر میں تھا تو اٹھاتی تھی دوڑ کر
یوں میرے لیے خود کو تھکایا خوشی کے ساتھ

اسکول کالجوں کی شروع دوڑ جب ہوئی
پیسوں کو جوڑ جوڑ پڑھایا خوشی کے ساتھ

جو کچھ بھی ہوں میں ماں کی دعاؤں سے آج ہوں
خود رہ کے غم میں مجھ کو ملایا خوشی کے ساتھ

Rate it:
Views: 1120
04 Apr, 2017
More Mother Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets