Add Poetry

نَوِیدِ وَصْل جو زندانیوں کو مِل جائے

Poet: فیصل سعید فیصلؔ By: Faisal Saeed, Karachi

نَوِیدِ وَصْل جو زندانیوں کو مِل جائے
قرارِ جاں مری قُرْبانِیوں کو مِل جائے

لَہْو زمیں پہ برستا دکھائی دے گا تمھیں
جو اِذْنِ نَوحَہ گَری پانیوں کو مِل جائے

جنونِ قُلْزُم صَحْرا کو سرخ کردے گا
غمِ حسین جو طغیانیوں کو مِل جائے

کبھی تو نالَہِ شبگیر بھی ہو نغمہِ دل
تپِ فِراق بھی آسانیوں کو مِل جائے

گلہ نہ ہوگا محبت میں نارَسائی کا
نِگاہِ عِشْق جو سیلانیوں کو مِل جائے

Rate it:
Views: 293
02 Apr, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets