Add Poetry

اِس کے اظہار کو اظہار نہ سمجھا جاۓ

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

اِس کے اظہار کو اظہار نہ سمجھا جاۓ
دل کسی کا بھی طلبگار نہ سمجھا جاۓ

دل تو پاگل ہے نئے انس پہ مرتا ہے روز
کوئی اس کا کبھی دلدار نہ سمجھا جاۓ

پتلہ مٹی کا وفا کر ہی نہیں سکتا کبھی
کسی انساں کو وفادار نہ سمجھا جاۓ

اس کے ہر کام میں حکمت جو چھپی ہوتی ہے
یوں کسی چیز کو بےکار نہ سمجھا جاۓ

اس کی مرضی جو نہ ہو پتہ نہیں ہل سکتا
خود کو بےکار کا مختار نہ سمجھا جاۓ

جس نے انسان سے نفرت کا کبھی درس دیا
ایسے دیں دار کو دیں دار نہ سمجھا جاۓ

شرک کرتا ہے کسی کا وہ دُکھاتا نہیں دل
ایسے کافر کو گنہگار نہ سمجھا جاۓ

یہ اگر چاہیں تو دنیا ہی پلٹ کر رکھ دیں
ان فقیروں کو اداکار نہ سمجھا جاۓ

جو دکھاوے کیلۓ ماتمِ شبیر کرے
ایسے مومن کو عزدار نہ سمجھا جاۓ

جو بھی لکھتا ہوں میں مالک کی عطا ہے باقرؔ
میرے فن کو میرا شہکار نہ سمجھا جاۓ

Rate it:
Views: 430
21 Mar, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets