مجھ کو حقیقت_ راز بتا دے
دل کی آنکھ کو منظر دکھا دے
مجھ کو حاصل نہیں وە مقام
جہاں آشنائی سوز کو جگا دے
میں کیا ؟میری یساط کیا؟
مگر میرا رونا تیراعرش ہلا دے
تو قادر_مطلق تو مختار_کل
جو چاہے سرزش کی سزادے
میری فکر کے پر جل رہے ہیں
میری حد ہے! تو تو صدا دے
بحر_عشق کے طلاطم میں
مجھ کو ڈبو دے مجھ کو مٹادے
سوز_ پنہاں کی شدت بڑھا دے
شعلہٴ دل مجھ کو ہی جلا دے