Add Poetry

ہے دور تیرا نگر نہ دے دکھائی میاں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

کبھی تو دل کی صدا اس کو دے سنائی میاں
ہے دور تیرا نگر نہ دے دکھائی میاں

ہمیشہ وصل کی گھڑیاں کبھی نہیں رہتیں
وہ عشق کیا ہے جو عمروں کی ہو جدائی میاں

میں تیرے پیارکی قیدی ہوں حال پوچھ مرا
یا پھر سدا کے لیے قید دے رہائی میاں

مجھے تو تیری طلب ہے کچھ اور مانگا نہیں
خدا سے کب یہ کہا ہے جو دے خدائی میاں

کیوں آدمی کبھی انسان بن نہیں پاتا
بتاؤ اس میں بھلا کیا ملے برائی میاں

زباں سے اپنی تو ظاہر ہوں میں بہت یہ ناز
دعا ہے رب سے دل کو ہی پارسائی میاں

Rate it:
Views: 299
11 Feb, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets