Add Poetry

کہانی

Poet: By: kanwalnaveed, Karachi

ک ننھی منی کہانی ہے
اک طوطے اک چڑیا کی
زندگی نہیں یہ وہ زندگی
کہانی گڈے اور گڑیا کی
ساتھ ساتھ بیٹھے ہوں
بھلے لگیں نگاہوں کو
محسوس کہاں کرتے ہیں
سسکیوں کواور آہوں کو
طوطا چڑیا کو نہ سمجھے
نہ سمجھے چڑیا طوطے کو
سوتا جاگتے سے انجان رہے
جاگتا نہ جانے سوتے کو
بہت سے گھر ہیں یہاں پر
جہاں طوطا،چڑیا بستے ہیں
اندر اندر روتے ہیں وہ
دنیا کے لیے ہنستے ہیں
بچوں کی اپنی ذات وہاں
نہ گڈا کوئی نہ گڑیا ہے
نہ جانے کون سی ہستی ان کی
نہ طوطا ہیں وہ ،نہ چڑیا ہے
طوطے کے ساتھ رکھیں طوطی
چڑے کے ساتھ چڑیا کو
اسی صورت ہم پا سکتے ہیں
پرامن سے گڈے،گڑیا کو
 

Rate it:
Views: 327
18 Dec, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets