Add Poetry

رحمت نظر

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

من اللہ نور خیرالبشر ہیں آقا
رکھے ہوئے امتیوں کی خبرہیں آقا

شان نبوت ہے یہ سچے رسول ہو
دیتے گواہی تیری شجروحجر ہیں آقا

حضرت انس فرمایا کرکے خدمت نبی کی
کرتے سب غلطیوں سے درگزرہیں آقا

بنائے سب جہان اللہ نے نورسے
چمکتے ستارے روشن شمس وقمر ہیں آقا

سالوں میں طے ہونہ سکے جو
کرتے لمحوں میں ایساسفرہیں آقا

بتارہی ہیں آیات قرآن کی ہمیں
رکھتے غلاموں پہ رحمت نظرہیں آقا

دوررہتے ہیں جودرسے تمہارے
یوں ہی رہتے وہ دربدرہیں آقا

دیتے ہوان لوگوں کوبھی دعائیں
مارتے تمہی کوجوپتھرہیں آقا

سرخروہوں گے قیامت کے دن وہ
محبت میں کرتے زندگی بسرہیں آقا

کہہ رہے تھے مسجد اقصیٰ میں انبیاء
امام ہم سب کے سرورہیں آقا

شامل رہے صدیقؔ ایسے ثناء خوانوں میں
سناتے نعتیں جوشام وسحرہیں آقا

Rate it:
Views: 283
10 Nov, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets