Add Poetry

تنہائی ہے ـــــلیکن ایسی تنہائی ــــ !

Poet: By: Rania Ch, Lahore

سکوتِ شب ہے
تنہائی ہے
لیکن ایسی تنہائی  
کہ جس میں گونجتی رہتی ہیں
ساری ان کہی باتیں
جو دل میں شور تو کرتی ہیں 
لیکن کہہ نہیں پاتے
کسی کے دور جاتے پاؤں کی وہ آہٹ
کبھی پتوں کی کھڑ کھڑ میں
کسی کے لوٹنے کا شک
کبھی بیتے پلوں کی گونج
کبھی مدہم سی سرگوشی
کبھی اپنے ہی اندر چل رہی آندھی کی آوازیں
سکوتِ شب ہے تنہائی ہے
لیکن ایسی تنہائی
کہ جیسے دور تک پھیلا ہو آوازوں کا جنگل

Rate it:
Views: 427
24 Oct, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets