Add Poetry

کیفیت

Poet: عبدالرحمٰن ہاشمی سلانوالی By: Abdul Rahman Hashmi, Sargodha

امیدِ وصل سے مسرور ہوں میں
شعورِ حق سے بس مستور ہوں میں

ادب حق میں فنا ہے ذات میری
فقط تجھ سے ہی توموجود ہوں میں

طلب وحدت الہی کی ہے مجھ کو
اسی وحدت کا بس مشکور ہوں میں

شہودِ قلب ہے اظہار تیرا
وجودِ نور کا مشہود ہوں میں

Rate it:
Views: 557
22 Oct, 2016
Related Tags on Sufi Poetry
Load More Tags
More Sufi Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets