Add Poetry

لہو رنگ لائے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

کوئی کافر ظالم اور باطل
اس دھرتی پہ نہ رہ پائے گا
کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

کیا بچہ اور کیا پیر یہاں
پر عزم جواں جرات کا نشاں
غاصب کو سبق سکھلائے گا
کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

زنجیریں توڑیں گے مل کر
تقدیر بدل دیں گے مل کر
یہ وقت ہمیں بتلائے گا
کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

بڑھتے جائیں گے دم بدم
پیچھا نہ چھوڑیں گے تا دم
اک روز زمانہ گائے گا
کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

ساری دیواریں توڑیں گے
آزادی لیکر چھوڑیں گے
کشمیر آزاد کہلائے گا
کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

کشمیر لہو رنگ لائے گا
ہر بوند کا قرض چکائے گا

Rate it:
Views: 525
28 Dec, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets