Add Poetry

عمر بیت جاتی ہے

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

زندگی کو سمجھتے سمجھتے ، عمر بیت جاتی ہے
گر کے پھر سنبھلتے سنبھلتے ، عمر بیت جاتی ہے

نہیں ہیں آسان یہ محبت کی راہیں
ان پہ چلتے چلتے ، عمر بیت جاتی ہے

فرشتہ بننا نہیں ہے مشکل اس قدر مگر
انساں کے روپ میں ڈھلتے ڈھلتے ، عمر بیت جاتی ہے

آرزوؤں اور حسرتوں کو نہ بڑھنے دینا اپنی
ان کو پورا کرتے کرتے، عمر بیت جاتی ہے

زخم اپنے جو دیتے ہیں لفظوں کے تیر سے
اُن کو بھرتے بھرتے ، عمر بیت جاتی ہے

زندگی کی راہوں میں اپنے جب چھوڑ جاتے ہیں
ان کی یاد میں پھر سلگتے سلگتے ، عمر بیت جاتی ہے

دوستی کا ہاتھ بڑھانا تو ذرا بھی مشکل نہیں کاشف
مگر اس کو قائم رکھتے رکھتے ، عمر بیت جاتی ہے

Rate it:
Views: 509
22 Jul, 2016
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets