Add Poetry

زمیں پہ کبھی بھول کے مجھ جیسے جنم نہ ہوں

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

زمیں پہ کبھی بھول کے مجھ جیسے جنم نہ ہوں
یہ دُعا ہے میری یا تجھ جیسے صنم نہ ہوں

سوچتی ہوں جانے کتنا وسیع ہو گا میرا سمندر
مدت سے ہر بات پہ آنسو نکلیں اور ختم نہ ہوں

نامِ خُدا تو نکلوایا گُستاخ لہجوں نے زباں سے
کیا ہوتا کر دئیے جو یہ بھی کرم نہ ہوں

جذب کر لوں آنکھوں میں رعنائیِ کائنات ساری
مگر کوئی روز ہو ایسا کہ آنکھیں نم نہ ہوں

بے وفائی کیا ہو گئی قیدِ سخت ہو گئی ہمیں
جیتے ہم بھی جی جان سے جو جان سے غم نہ ہوں

کس راہ سے ہوں مُستفیض پسماندہ تمنائیں
کون چھوئے گا منزل جب چلتے قدم نہ ہوں

ہم کو چلے آنا ہے پھر سے مقدروں کے دھوکے میں
در کھول رکھنا اے قسمت! پر بابِ جہنم نہ ہوں

Rate it:
Views: 333
27 Jun, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets