بعثت نے اسکی دنیا کو گلدان کردیا
حیوان تھے مگر ہمیں انسان کردیا
فیضان عام سارے جہاں میں اسی کا ہے
اس نے ہراک فقیر کو سلطان کردیا
اسوقت سب کا خم سرِ تسلیم ہو گیا
جاری نبی نے جب کوئ فرمان کردیا
فطرت نے خوب دیکھا وہ ایثارِ بوبکر
اپنا سب اس کی راہ میں قربان کردیا
محشر کے دن کرینگے ہماری وہ پیروی
کتنا عظیم ہم پہ یہ احسان کردیا
خوشبو سے اسکی آج معطر جہان ہے
سارے جہاں کو اس نے گلستان کردیا