Add Poetry

وہ گلاب کا موسم وہ فصل بہار یاد کرو

Poet: حسن کیانی By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

وہ گلاب کا موسم وہ فصل بہار یاد کرو
وہ وعدے وعید وہ قول و قرار یاد کرو

وہ رنگ برنگے پھول وادیوں کے سنگ
وہ اٹھکیلیاں وہ سریلی پکار یاد کرو

وہ سپنے وہ خطوط وہ پیام سوز محبت
وہ ساون کی شاموں کا انتظار یاد کرو

وہ وارفتگی وہ جنوں وہ جزبات کی رو
داستان پرینہ کے نقش و نگار یاد کرو

وہ لہلہاتی فصلیں وہ پھلدار باغات
وہ سڑکیں وہ جھاڑیاں با قطار یاد کرو

وہ بارش کا چھتوں سے ٹپ ٹپ ٹپکنا
وہ کچے گھروں کے در ودیوار یاد کرو

وہ ریت کے گھروندے نالے کاگدلہ پانی
حسن الله کی نعمتیں بےشمار یاد کرو

Rate it:
Views: 344
09 Feb, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets