Add Poetry

دعا مغفرت

Poet: AbuAbdul By: Jamshed, Dubai

میرے الله ، میرے مالک
مجھے منفی نہیں ہونا
تم سے دور ہو کے، تو
مجھے تم جذب کر دینا
خود میں ایسے، جمع کر کے
کہ میرے سب گناہوں کو
تم بس تقسیم کر دینا،
مٹی جتنے، چھوٹے ذروں میں
اور مرے وہ سب اچھے کام
گرچہ بہت تھوڑے، معمولی ہیں
انھیں اپنی ضرب رحمت سے
ستاروں جتنے کر دینا
پھر جو روز محشر ہو
عدالت ہو لگی تیری
بلاوا ہو جو جب میرا
تب بس سرخرو کر دے
وسیح رحمت، کرم تیرا
اور اپنے قلم بخشش سے
جب لکھ دے فیصلہ میرا
تب پھرنرم لہجے سے
یہی آے صدا تیری
کہ مجھ کو... باعث رحمت
کیا جاتا ہے ....باعزت بری!

 

Rate it:
Views: 454
02 Feb, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets