Add Poetry

اُمراء کی اصل نظم

Poet: hafeezUr rehman By: hafeez ur rehman, Peshawar

 حبیب جالب سے معذرت کے ساتھ

دیپ اب تو محلات ہی میں جلے
ساری خوشیاں ہماری ہی لے کر چلے
سائے میں ہر مصلحت کے پلے
یہی دستور ہے جو کہ پُر نور ہے
میں یہی مانگتا میں یہی مانگتا

اپنے خاندان چھائے رہیں ہر طرف
جس طرف دیکھوں پھلے رہیں ہر طرف
ہم مر کر بھی زندہ رہیں ہر طرف
فقط اپنی موجیں فقط اپنے میلے
میں یہی مانگتا میں یہی مانگتا

ہیں محلات اپنے ہر یک ملک ًمیں
دولت ہے بکھری ہر اک ملک میں
اب آئے ہیں لینے بچا ملک میں
جمہوریت کا کھیل یونہی چلتا رہے
میں یہی مانگتا میں یہی مانگتا

پائی ہے مغلوں کی میراث ہم نے
جمہوریت میں پائی ہے معراج ہم نے
اپنی بقاء ہم نے پائی ہے اس میں
کریں حکمرانی ہماری اولادیں
میں یہی چاہتا میں یہی چاہتا

زرداری شریف ساتھ مل کے چلیں
ناچتے گاتے گدھے اپنے پیچھے چلیں
غریب زندہ ہوتے ہوئے مر چلیں
ہر ٹھیکے میں ہم کو کمیشن ملے
میں یہی مانفتا میں یہی مانگتا

بجلی اتنی ہے جتنی کہو ملک میں
گیس کی اب تو قلت نہی ملک میں
کیسے مانوں یہ دونوں ہی آتی نہیں
اس بکواس کو جھل کی بات کو
میں نہی مانتا میں نہی مانتا

بیروز گاروں کی لمبی قطاریں لگیں
آلودہ پانی ہے پینے کا اس ملک میں
تعلیم بچوں کو ملتی نہیں
اس کھولے چھوٹ کو اس سفید چھوٹ کو
میں نہی مانتا میں نہی مانتا

اگر بھوک ہے تو نہ غم کھائے کوئی
علاج گر اپنا نہ کر پائے کوئی
نہ سوچو دھماکے میں مر جائے کوئی
چھوٹی سی بات ہے کیا بڑی بات ہے
میں نہی مانتا میں نہی مانتا

کیا بکتا ہے انصاف اس ملک میں
تھانے بکتے ہیں کیسے بھلا ملک میں
کون کہتا ہے انصاف نہی ملک میں
ّعدل ہر عدالت سے ہم کو ملا
میں یہی جانتا میں یہی جانتا

Rate it:
Views: 285
02 Feb, 2016
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets