جلائی تھی شمع ہم نے روشنی کے لئے
بن گئی روگ میری زندگی کے لئے
کسی نے نہ دیا سہارا میرے دل کو
ہم تو سہارا بنے تھے ہر کسی کے لئے
اس بے وفا سے دل لگا بیٹھے ہم
جو ستم کرتا رہا میرے جی کے لئے
دل کو جلانا پڑا ہر بار ہمیں
دل جلاتے رہے کسی کی خوشی کے لئے
کبھی سوچا نہ تھا ہم نے شاکر
کہ ہوں گے برباد ہم کسی کے لئے