Add Poetry

زخم اتنے سنبھالتے کیوں ہیں

Poet: Haya Ghazal By: Haya Ghazal, Karachi

زخم ا تنے سنبھا لتے کیوں ہیں
درد لفظوں میں ڈھالتے کیوں ہیں

ہجر کا غم ا چھا لتے کیوں ہیں
ذکرسب میں نکالتے کیوں ہیں

بات نکلے جو بے و فا ئی کی
لوٹ کر مجھ پہ ڈالتے کیوں ہیں

ہم نے د یو ا نگی سے توبہ کی
اب وہ صحرا کھنگالتے کیوں ہیں

پوچھتی ہوں جو بے رخی کا سبب
وہ بہانوں سے ٹالتے کیوں ہیں

ڈسنا عادت ہے جن عناصرکی
آستینو ں میں پا لتے کیوں ہیں

دامن حسن دیکھتے ہی غزل
لوگ کیچڑ اچھالتے کیوں ہیں

Rate it:
Views: 307
08 Jul, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets