Add Poetry

تھر

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, dearborn, mi USA

چھوٹی سی گڑیا ننھی سی پری
کتنی معصوم تھی کتنی حسین
زمانے کی گرد چھو نہ پائی جس کو
بند کلی پھر کیوں ایسے مرجھائی

ہونٹوں پر فریاد آنکھوں میں نمی
فریاد کس سے کریں کس کو دیں دہائی
کچے خواب یوں کیوں یہاں بکھرے پڑے
موت کے ننگے ناچ پر ہم سب تماشائی

بوند بوند پانی کو ترستے پیاسے ہونٹ
تھر کے صحرا میں یہ آفت کیسی آئی
دیکھو تڑپنا ان بےکس لاچاروں کا
امداد کو بس لفاظی تک ہے رسائی

دیکھو وہ ننھی پری بھی سو چکی اب
سنگ دل زمانے سے مل گئی اس کو رہائی
قہر ٹوٹے یا مٹا دے الله ہم سب کو ابھی
اے وقت کے حاکم پھر تجھے نیند کیسے آئی

Rate it:
Views: 649
01 Apr, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets